راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس یا شوگر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک شخص ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہے۔
شعبہ طب میں ذیابیطس خاموش قاتل کہلاتا ہے۔ ذیابیطس یعنی شوگر ایسا مرض ہے جو ملک بھر میں بتدریج بڑھتا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ مرض انسانی جسم میں انسولین کی پیداوار اور فراہمی میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ مسلسل غیر صحت مند خوراک اور غیر متوازن طر ز زندگی ہے ۔ اس مرض کی علامات میں بے حد بھوک اور پیاس لگنا ، زیادہ پیشاب آنا ، وزن کا تیزی سے گرنا ،زیادہ تھکن محسوس کرنا شامل ہیں ۔
اس مرض پر قابوپانے کے لیے انسولین استعمال کی جاتی ہے۔ دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پہلی بار انسولین 1923 میں متعارف کرائی گئی جسے یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈامیں تدریسی اورتحقیق کے شعبے سے وابستہ 2 ڈاکٹروں نے ایجادکیا تھا، کینیڈین ڈاکٹر فریڈرک بینٹنگ اوران کے ساتھ ڈاکٹرچارلس نے انسولین کی دریافت کے بعداس کا پہلی بارتجربہ جانور پر کیا جو کامیاب رہاجس پر ڈاکٹر فریڈرک کونوبل انعام سے نوازا گیا۔
پاکستان کی چار کروڑ سے زائد آبادی ذیابیطس (شوگر) کے مرض میں مبتلا ہے۔ جس میں سے 25 فیصدکویاتوپتہ ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں یا پھر مناسب علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کے سبب ان کو گردوں،آنکھوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں بڑی عمر کے مرد اور خواتین کے ساتھ اب نوجوان اور بچے بھی اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں جس کے بعد تمام عمر انہیں اپنی زندگی کی حفاظت کے لیے دواؤں کا استعمال کرنا پڑتا ہے
پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں بقیہ دنیا کے مقابلے میں ذیابیطس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہ ذہنی تناؤ، غیرصحتمند طرزِ زندگی اور کھانے پینے میں بد احتیاطی شامل ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کا ساتواں بڑا ملک ہے جبکہ سنہ 2030 تک یہ چوتھا بڑا ملک بن جائے گا جو ایک تشویشناک بات ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق 80 کی دہائی تک دنیا بھر میں 108 ملین افراد ذیابیطس کا شکار تھے جب کہ 2014 میں یہ تعداد 422 ملین تک جا پہنچی تھی، رپورٹ کے مطابق ذیابیطس ترقی پذیر اور تیسری دنیا کے ممالک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔جب کہ 2016 میں شائع ایک رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق سال بھر میں 1.6 ملین اموات صرف ذیابیطس کی وجہ سے ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس سے بچنے کے لیے انٹرنیشنل ڈایابیٹز فیڈریشن کی ہدایت ’کم کھائیں اور زیادہ چلیں‘ پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔
ان کے مطابق والدین 5 سال کی عمر سے ہی بچوں کو فاسٹ فوڈ اور سوڈا مشروبات سے پرہیز کروانا شروع کردیں۔ یہ وزن میں اضافے کا سبب ہیں اور موٹاپا ٹائپ 2 ذیابیطس کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول کی سطح سے ہی ذیابیطس کی تشخیص اور علاج کے لیے قومی صحت پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ بروقت تشخیص اور فوری علاج ہی اس بیماری کے باعث لاحق ہونے والی پیچیدگیوں سے بہتر تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#23rdMarch 1940 humari tareekh ka woh sunehra din hai jissay kabhi faramosh nahi kiya jasakta is din Qarardad… twitter.com/i/web/status/16384…
As #Ramzan2023 is approaching, let us hope that this holy month brings peace and prosperity to our country and ena… twitter.com/i/web/status/16384…
#AnwarMaqsood revealed that the youth is the hope for the future, adding that the older generation has failed Pakis… twitter.com/i/web/status/16384…
The massive #earthquake of 7.7 magnitude hit parts of the country and killed 9 people. Buildings were evacuated in… twitter.com/i/web/status/16384…
Netizens including actors lambasted PML-N Senator #DrAfnanUllahKhan for making misogynistic and insulting comments… twitter.com/i/web/status/16384…
Your email address will not be published. Required fields are marked *