راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے کرنے والے غانم المفتاح کون ہیں؟
غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا۔
ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔
غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔
غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔
غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں
قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی “ورلڈکپ” کا افتتاح کیا جسے دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھایا گیا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ ہوا ۔
A message of unity, equality, harmony and oneness to start the #FIFAWorldCup2022 opening ceremony in Qatar. Beautiful verses from The Holy Quran ❤️ #FIFAWorldCup pic.twitter.com/N1AMKXVqq5
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 20, 2022
اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
"A trust deficit is building in KP and some journalists and Governor are busy peddling that election can be delayed… twitter.com/i/web/status/16210…
Exclusive talk by Sheikh Rasheed after his illegal arrest: twitter.com/PTIofficial/status… #PakistanUnderFacism
Imran Riaz Khan has been taken into custody by the FIA. #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #عمران_خان_بچائےگا_پاکستان twitter.com/PTIofficial/status…
Rava.pk offers the deepest condolences for the martyrs of #Peshawarblast #Peshawarunderattack… twitter.com/i/web/status/16200…
Azam has been singled out, according to former Pakistani cricketer Misbah-ul-Haq, amid rumors that the team's capta… twitter.com/i/web/status/16200…
Your email address will not be published. Required fields are marked *