راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ ان دنوں قطر میں سجا ہوا ہے۔ فیفا کا یہ ورلڈ کپ ہر لحاظ سے مختلف ہے۔ اب تک ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے ایونٹس میں یہ سب سے مہنگا ایونٹ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی جیت کی رقم 42 میلین ڈالرز رکھی گئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اس ایونٹ میں ہمیں اب تک بہت سی نئی چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں میزبان قطر کی ٹیم کا سامنا ایکواڈور کی ٹیم سے تھا۔اس میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میزبان ملک کی فٹبال ٹیم ایونٹ کا افتتاحی میچ ہاری ہو۔اس سے پہلے ہونے والے تمام فیفا ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم اپنے پہلے میچ میں کھبی نہیں ہاری تھی۔ فیفا ورلڈ کپ کے گزشتہ تمام ایونٹس نے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان ملک کے حق میں رہا یا پھر برابر رہا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ہر بار کوئی نا کوئی اپ سیٹ ہمیں لازمی دیکھنے کو ملا ہے اور اس بار اس ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ ہمیں گروپ سی کے سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے میچ میں دیکھنے کو ملا ہے۔
منگل کے روز ہونے والے فیفا ورلڈ کپ2022 کے پانچویں میچ فیفا کی عالمی رینکینگ میں 3 نمبر پر موجود ارجنٹائن کا مقابلہ فیفا رینکینگ میں 51 پر موجود سعودی عرب کی ٹیم سے تھا۔ میچ کے دسویں منٹ میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو ایک پینلٹی کک ملی جس پر ارجنٹائن کے کپتان میسی نے گول کیا اور ارجنٹائن کو میچ میں ایک صفر کی برتری دلا دی۔
Messi has equalled Ronaldo's World Cup goal record 👀🔥 pic.twitter.com/iWksVkExzB
— ESPN FC (@ESPNFC) November 22, 2022
اس گول کے ساتھ میسی ارجنٹائن کے پہلے کھلاڑی بن گئے جہنوں نے فیفا ورلڈ کے چار ٹورنامنٹ میں گول کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میسی یہ گول کرنے بعد ارجنٹائن کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بنے جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ میں گول اسکور کیا ہے۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے مزید تین گول کیے مگر آف سائیڈ قانون کی وجہ سے وہ گول رد کر دیئے گئے۔
ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس میچ کے دوسرے ہاف کا آغاز دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کیا۔ دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ جب کہ مجموعی طور پر کھیل کے 48 منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے الشہری نے پہلا گول کیا اور کھیل کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔
Congratulations to #SaudiArabia for winning their game against #Argentina in #FIFAWorldCup ,undoubtedly a stellar performance. pic.twitter.com/aN4ta6l0vx
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) November 22, 2022
اس کے بعد 53 منٹ میں سالم نے سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک گول کیا اور سعودی عرب کو میچ میں 2-1 کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹائن کی ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔
گروپ سی ہی کے ایک دوسرے میچ میں پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ اس میچ میں پولینڈ کی ٹیم کو ایک پینلٹی کک ملی مگر وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور میچ 0۔0 سے برابر رہا۔
Swear to God, Football in arabic hit’s different #السعوديه_الارجنتين #FIFAWorldCup #Messi pic.twitter.com/lXarxUICyf
— Waqas Tariq (@waqas_tariq2) November 22, 2022
اس میچ کے برابر ہونے سے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے تھوڑے حوصلے لازمی بڑھے ہوں گے۔ اب ارجنٹائن کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے اگلے دونوں میچ جیتنا ہوں گے کسی بھی غلطی کی صورت میں وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔
دفاعی چیمپئن فرانس نے ٹیم نے فیفا کے اس ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف جیت سے کیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
"A trust deficit is building in KP and some journalists and Governor are busy peddling that election can be delayed… twitter.com/i/web/status/16210…
Exclusive talk by Sheikh Rasheed after his illegal arrest: twitter.com/PTIofficial/status… #PakistanUnderFacism
Imran Riaz Khan has been taken into custody by the FIA. #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #عمران_خان_بچائےگا_پاکستان twitter.com/PTIofficial/status…
Rava.pk offers the deepest condolences for the martyrs of #Peshawarblast #Peshawarunderattack… twitter.com/i/web/status/16200…
Azam has been singled out, according to former Pakistani cricketer Misbah-ul-Haq, amid rumors that the team's capta… twitter.com/i/web/status/16200…
Your email address will not be published. Required fields are marked *