راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
فٹبال ورلڈکپ فیفا 2022 نے اپنے سحر میں اس وقت سب کو جکڑ لیا ہے ۔کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ جہاں جذبات ، توانائی ، جوش اور اعصاب کا بہترین مقابلہ دیکھنے میں آتاہے۔ دنیا کے تمام بہترین کھلاڑی اپنے اپنے ملک کا وقار بلند کرنے کے لیےآمنے سامنے ہوتے ہیں ۔ فٹبال ورلڈکپ میں ہمیشہ ہی کچھ ایسے ناقابل یقین لمحات آتے ہیں۔ جو تاریخ میں نقش ہوجاتے ہیں چاپے وہ میراڈونا کا صدی کا بہترین قرار پانے والا گول ہو یا پھر سالم الصدوری کا باکمال نشانہ ہو جس نے میسی اور ارجنٹینا کو ہلا ڈالا ۔
نظر ڈالتے ہیں فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں اسکور کیے جانے والے ایسے گولز کی جنہوں نےذہنوں اور دلوں میں اپنی چھاپ چھوڑدی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے تیز ترین گول کرنے کا اعزاز ترکیہ کے حکان سکر کے نام ہے انہوں نے 2002 فیفا ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف کھیل شروع ہونے کے صرف 11 سیکنڈ بعد گول کیا تھا۔
اگر فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے مشہور گولوں کی بات کی جائے تو کولمبیا کے Andres Escobar کا اپنی ہی ٹیم کے خلاف کیا گیا گول ہے
کچھ لوگوں کے نزدیک یہ گول ہی ان کے قتل کی وجہ بنا۔ 1994 کے فیفا ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف کولمبیا کے Andres Escobar نے گیند کو اپنے ہی گول کے جال میں پہنچا دیا جس کی وجہ سے کولمبیا کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ اس واقعہ کے دس روز بعد ان کو قتل کر دیا گیا۔
میرا ڈونا نے انگلینڈ کے خلاف 1986 کے کوارٹر فائنل میں ایک ایسا گول کیا جس کو اب تک انگلینڈ کے شائقین فٹبال نہیں بھلا سکے۔ میراڈونا نے 1986 کے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پہلا گول کیا تو خوب داد سمیٹی۔
مگر جب ٹیلی ویژن پر اس گول کا ری پلے دکھایا گیا تو سب دیکھنے والے حیران رہ گئے کہ گیند میراڈونا کے ہاتھ سے لگنے کے بعد جال کے اندر گئی تھی مگر اس ریفری اس کو نہیں دیکھ سکے اور ٹیکنالوجی کے کم استعمال کی وجہ سے اس گول کو مسترد نا کر پائے۔
اس گول کو “ہینڈ آف گاڈ ” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ صدی کو بہترین گول سمجھا جانے والا گول بھی میراڈونا نے اسی میچ میں کیا تھا جب میراڈونا نے اپنے ہاف سے گیند لے کر انگلینڈ کی تقریبا ساری ٹیم کو چکما دے کر گیند کو انگلینڈ کے گول تک پہنچایا تھا۔
2006 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کے کپتان زین الدین زیڈان کا پینلٹی کک پر کیا گیا گول کافی منفرد اور زبردست تھا۔
2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں سپین اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں رونالڈو کی جانب سے فری کک پر کیا گیا گول بھی شائقین فٹبال نے کافی پسند کیا۔
انگلینڈ کے مائیکل اوون نے 1998 کے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کا ارجنٹائن کے خلاف کیا گیا گول دیکھنے کے قابل تھا۔
میرے خیال میں 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں اب تک سعودی عرب کے سالم الدوصاری کی طرف سے ارجنٹائن کے خلاف کیا گیا گول ایک بہترین گول ہے۔
If it was ronaldo that was dispossessed before that goal we will be seeing things like "he is old" "he is finished" "he can't press" bla bla bla mcteew agenda must agend Sha #argentina #romero #martinez #poland #Goat pic.twitter.com/oMoBLBgOaD
— Salim Ibrahim (@_slimtex) November 22, 2022
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
"A trust deficit is building in KP and some journalists and Governor are busy peddling that election can be delayed… twitter.com/i/web/status/16210…
Exclusive talk by Sheikh Rasheed after his illegal arrest: twitter.com/PTIofficial/status… #PakistanUnderFacism
Imran Riaz Khan has been taken into custody by the FIA. #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #عمران_خان_بچائےگا_پاکستان twitter.com/PTIofficial/status…
Rava.pk offers the deepest condolences for the martyrs of #Peshawarblast #Peshawarunderattack… twitter.com/i/web/status/16200…
Azam has been singled out, according to former Pakistani cricketer Misbah-ul-Haq, amid rumors that the team's capta… twitter.com/i/web/status/16200…
Your email address will not be published. Required fields are marked *