راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
دسمبر شمسی سال کا بارہواں مہینہ ہے اس مہینے کی25 تاریخ کو عیسائی حضرات اپنا سب سے بڑا تہوار”کرسمس”مناتے ہیں یہ تہوار در اصل یوم ولادت مسیح کے طور پر مناتے ہیں،جسکو ” عید میلاد المسیح”کہتے ہیں اور دنیا کے مختلف خطوں میں اس کو مختلف ناموں سے یاد کیا اور منایا جاتا ہے ۔
رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ کلیسائی اسے 25 دسمبر کو، مشرقی آرتھوڈوکس کلیسائی 6جنوری کو اور ارمینیا کلیسائی 19جنوری کرسمس کو مناتے ہیں لیکن اسکی حقیقت کیا ہے اور اس کا آغاز کس طرح ہوا اس کے پیچھے کیا کہانی ہے،تو آئیے، اس کو حقیقت کے آئینے میں دیکھتے ہیں۔
تاریخِ کلیسا میں کرسمس کی تاریخ کبھی ایک سی نہیں رہی ،کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کا یومِ پیدائش کسی بھی ذریعے سے قطعیت سے معلوم نہیں۔
حضرت عیسیٰ کا دور حیات اور آپ کے بعد آپ کے حواری برسوں تک کسمپرسی کی حالت میں رہے۔ رومیوں اور یہودیوں کے مظالم سے چھپتے پھرتے تھے اور عیسائیت کو عام ہونے میں ایک صدی لگی ۔
یادرہے کہ مسیح علیہ السّلام کی صحیح تاریخ پیدائش کا کسی کو علم نہیں۔ تیسری صدی میں اسکندریہ کے کلیمنٹ نے رائے دی تھی کہ اسے 20مئی کو منایا جائے۔ لیکن 25دسمبر کو پہلے پہل روم میں اس لئے مقرر کیا گیا تاکہ اس وقت کے ایک غیر مسیحی تہوار، جشن زحل کو (جو رومیوں کا ایک بڑا تہوار تھا،) جو راس الجدی کے موقع پر ہوتا تھا پسِ پشت ڈال کر اُس کی جگہ مسیح علیہ السّلام کی سالگرہ منائی جائے۔
کرسمس کے دوران “کرسمس ٹری”کا تصور بھی جرمنوں ہی کا پیدا کردہ ہے۔ یہ لوگ کرسمس کے دن حضرت مریم علیھا السلام اور حضرت عیسٰی علیہ السلام اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کا کردار مختلف اداکاروں کے ذریعے ایک ڈرامے کی شکل میں پیش کرتے اور تمام واقعہ دہراتے جو مریم علیھا السلام کے ساتھ مسیح علیہ السلام کی ولادت کے ضمن میں پیش آیا اور اس واقعے کے دوران درخت کو مریم علیھا السلام کا ساتھی بنا کر پیش کیا جاتا، وہ اپنی ساری اداسی اور ساری تنہائی اس ایک درخت کے پاس بیٹھ کر گزار دیتیں۔
چونکہ یہ درخت بھی اسٹیج پر سجایا جاتا تھا اور ڈرامے کے اختتام پر لوگ اس درخت کی ٹہنیاں تبرک کے طور پر اکھیڑ کا ساتھ لے جاتے اور اپنے گھروں میں ایسی جگہ لگا دیتے جہاں ان کی نظریں ان پر پڑتی رہیں ۔
یہ رسم آہستہ آہستہ کرسمس ٹری کی شکل اختیار کر گئی اور لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں کرسمس ٹری بنانے اور سجانے شروع کر دئیے،اس پر بچوں کے لیے تحائف بھی لٹکا دئیے جس پر یہ تحائف بھی کرسمس ٹری کا حصہ بن گئے۔کرسمس ٹری کی بدعت انیسویں صدی تک جرمنی تک محدود رہی۔
سنہ1847عیسوی کو برطانوی ملکہ وکٹوریہ کا خاوند جرمنی گیااور اسے کرسمس کا تہوار جرمنی میں منانا پڑا تو اس نے پہلی مرتبہ لوگوں کو کرسمس ٹری بناتےاور سجاتے دیکھاتو اسے یہ حرکت بہت بھلی لگی ،لہذا وہ واپسی پر ایک ٹری ساتھ لے آیا۔
سنہ1848عیسوی میں پہلی مرتبہ لندن میں کرسمس ٹری بنوایا گیا، یہ ایک دیو ہیکل کرسمس ٹری تھا جو شاہی محل کے باہر آویزاں کیا گیا تھا۔ 25دسمبر 1848ء کو لاکھوں لوگ یہ درخت دیکھنے لندن آئے اور اسے دیکھ کر گھنٹوں تالیاں بجاتے رہے۔ اس دن سے لے کر آج تک تقریبا تمام ممالک میں کرسمس ٹری ہر مسیحی گھر میں بنایا جاتا ہے۔
نئے ملبوسات خرید کر پہنتے ہیں اور اپنے گھروں کے علاوہ چرچ میں بھی عبادات کی جاتی ہیں، موم بتیاں روشن کی جاتی ہیں اور حضرت عیسیٰ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
مسیحی برادری میں کرسمس پر سانتا کلاز کا بھی بچوں کے لئے عجیب و غریب اور دلچسپ کردار ہے جس کے بارے میں بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ اس دن سانتا کلاز ہر گھر میں آتے ہیں اور بچوں کے لئے تحفے تحائف اور کھلونے دے کر جاتے ہیں ۔
سانتا کلاز کے بارے میں ذکر حضرت عیسیٰ کے قبل رومن ایمپائرز کے دور میں یا پھر شائد اس سے بھی قبل تھاکہ جب موسم بدلتا ہے اور برف باری ہوتی ہے تو آسمان سے کوئی فرشتہ اترتا ہے جس کے بال اور داڑھی سفید برف کی مانند ہوتی ہے اور وہ بچوں کے لئے تحفے لے کر آتا ہے۔
مسیحی کمیونٹی نے جب حضرت عیسیٰ کی سالگرہ کا دن منانا شروع کیا تو انہوں نے بچوں کے دلوں میں اس کردار کے بارے میں ایک مذہبی
احترام پیدا کر دیا اور بچوں کو اس کے بارے میں مختلف واقعات سنائے جاتے ہیں ۔
ہر گھر میں رات کو ایک کرسمس ٹری بھی سجایا جاتا ہے اور والدین بچوں کے لئے کھلونے لا کر اس میں چھپا دیتے ہیں صبح کو جب بچہ اٹھتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ رات کو سانتا کلاز آپ کے لئے تحائف چھوڑ کر گئے تھے.
جب بچے کرسمس ٹری میں اپنے لئے تحفے دیکھتے ہیں تو حیرت انگیز خوشی کے جذبات ان کے دلوں میں سانتا کلاز سے محبت پیدا کر دیتے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
"A trust deficit is building in KP and some journalists and Governor are busy peddling that election can be delayed… twitter.com/i/web/status/16210…
Exclusive talk by Sheikh Rasheed after his illegal arrest: twitter.com/PTIofficial/status… #PakistanUnderFacism
Imran Riaz Khan has been taken into custody by the FIA. #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #عمران_خان_بچائےگا_پاکستان twitter.com/PTIofficial/status…
Rava.pk offers the deepest condolences for the martyrs of #Peshawarblast #Peshawarunderattack… twitter.com/i/web/status/16200…
Azam has been singled out, according to former Pakistani cricketer Misbah-ul-Haq, amid rumors that the team's capta… twitter.com/i/web/status/16200…
Your email address will not be published. Required fields are marked *