citrus fruits 808x454

مالٹا، نارنجی، کینو،سردیوں کے پھل، ان سے پورا فائدہ اٹھائیں

226 views

جاڑا جیسے ہی دھوم مچاتے آتا ہے نت نئے رنگ برنگے پھل اورسبزیوں کی بہاریں بھی اپنے سنگ لاتا ہے، جو اس موسم کے لحاظ سے جسم  کی غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں۔خاص کر بیماریوں کے خلاف تحفظ دیتی ہیں اور ضروری وٹامن اور منرلز آنے والے پورے سال کےلئے اسٹور ہوجاتے ہیں۔

اس موسم کی عظیم سوغات مالٹا، نارنجی، کینو ہیں جو  فروانی سے پائے جاتے ہیں اور لوگ بے حد شوق سےاس کا استعمال کرتے ہیں،مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس موسم میں لوگ سٹرس فروٹ کھاتے ہوئے ہچکچاتے ہیں کہ ان کی کٹھاس کہیں بیماری کا سبب نہ بن جائے۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں نزلہ کھانسی بخار جیسے امراض عام ہو جاتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ جسم میں سردیوں کے سبب وٹامن سی کی کمی ہوجانا ہے۔ وٹامن کی کمی پورا کرنے کا خزانہ یہ سٹرس فروٹ ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت بھی دیتے ہیں۔

ایسے وقت میں اکثر بچوں، نوجوانوں یا بڑے بوڑھوں کے چہرے زرد دکھائی دیتے ہیں، جس کی ایک وجہ خون کی کمی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالہ سے کی تحقیق کے مطابق جن لوگوں میں خون کی کمی ہو، ان کو مالٹا کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس پھل میں قدرت نے خون پیدا کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔

سنگترہ جو ایک موسمی پھل ہے اور دنیا بھر میں مشہور ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جس کی متعدد اقسام دنیا پھر میں پائی جاتی ہیں ۔اس کی پہچان جہاں اپنے ذائقے کی وجہ سے ہے وہیں اس کی خوشبو بھی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے ۔

ان کی جن اقسام کو اپنے ذائقے کے حوالے سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان میں پاکستان کی حیثیت درجہ اول کی ہے ۔اس کی مختلف اقسام میں موسمبی ،کینو۔مالٹا ۔سنگترہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اپنے افعال کے اعتبار سے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔

سنگترہ نہ صرف بھوک بڑھاتا ہے بلکہ  جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔تیزابیت کو دور کرتا ہے ۔ جبکہ بہت زیادہ گرم غذائوں کےاستعمال سے ہونے والی الرجی کو دور کرتا ہے ۔ معدہ کی بڑھی ہو ئی حرارت کو کم کر کے معتدل بناتا ہے ۔

منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے ۔قبض کو رفع کرتا ہے ۔ کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی کو دور کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ان کا استعمال بخار کی شدت کو کم کرتا ہے ۔

اس کے چھلکے بطور ابٹن استعمال کرنے سے چہرے کی جلد کا میل کچیل  صاف ہوتا ہے اور مہاسے دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا  ہے ۔

اس کا جوس استعمال کرنے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہےاور یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔جو بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں اور سوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اگرایسے بچوں کو سنگترے  کا جوس استعمال کرایا جائے  تو وہ جلد ہی صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں ۔

وہ خواتین جو کہ جگر کی خرابی کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جلد سانس پھول جاتا ہے سیڑھیاں چڑھنا انتہائی دشوارہو تا ہے انھیں چاہئے کہ سمگترہے کا رس اپنی زندگی میں شامل کریں اور صحت مندزندگی گزاریں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *