راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا اختتام انگلینڈ کی فتح کی صورت میں ہوا تو دل سے بے اختیار آواز آئی بین اسٹوکس کیا ہی بہادر کپتان ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جیت پاکستان سے چھینی ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ انگلینڈ کی جیت کا سہرا میرے خیال میں ان کے کپتان کے سر زیادہ جاتا ہے جنہوں نے بروقت فیصلے کیے۔
اگر پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی بات کی جائے تو ہمیں دونوں ٹیموں کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق نظر آیا۔ ایک طرف انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میچ جارحانہ انداز اپنایا تو دوسری طرف پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے حسب معمول دفاعی حکمت عملی اختیار کی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جب 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 264 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تو ایسا محسوس ہوا پاکستان کی کرکٹ ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت جائے گی۔
کچھ لوگوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ انگلینڈ کے کپتان نے یہ میچ پلیٹ میں رکھ کر پاکستان کی ٹیم کو دیا ہےمگر ایسا نہیں ہو سکا
پاکستان نے راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے جو وکٹ تیار کی وہ اس قابل نہیں تھی کہ اس پر کوئی نتیجہ آ سکتا۔ پاکستان نے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی بجائے ایک ایسی وکٹ بنانے کو ترجیح دی جس پر گھاس یا نمی نام کی کوئی چیز نہیں تھی جو صرف اور صرف بلے بازوں کے لیے ساز گار تھی۔
Ollie Pope is a huge fan of Ben Stokes’ captaincy 🙌 pic.twitter.com/7IFoBeEtwK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 27, 2022
اس وکٹ نے پاکستان کے دفاعی حکمت عملی کو واضح کر دیا تھا ۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اس بے جان وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 112 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک دن میں 506 اسکور کیے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جب سے پاکستان پہنچی ہے وہ بار بار جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی بات کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بھی جب انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کی تو وہ صرف اور صرف جیتنےکی بات کر رہے تھے۔
دوسری طرف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وہ ہی پرانی حکمت عملی دیکھنے کو ملی کہ کسی طرح سے اس میچ کو بچایا جائے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 80 کی دہائی کی کرکٹ سے ابھی بھی باہر نہیں نکل پائی۔ جو ٹیم ٹی 20 میچ کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلتی ہو اس سے ٹیسٹ میچ میں جارحانہ انداز کی توقع رکھنا میرے خیال میں بے وقوفی ہی ہو سکتی ہے۔
That declaration 🔥
Ben Stokes is a special captain. pic.twitter.com/ybTi4c1ntE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 5, 2022
کھیل کے پانچویں اور آخری دن پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے مزید 263 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اس وکٹ پر یہ ہدف بہت آسان لگ رہا تھا۔ پاکستان نے جب پانچویں دن کا آغاز کیا تو پاکستان کی حکمت عملی ٹیسٹ میچ جیتنے کی بجائے بچانے کی تھی۔
پہلے دس اوورز میں پاکستان نے بہت زیادہ دفاعی انداز اپنایا۔ دوسری طرف انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور اس جارحانہ کھیل کی وجہ سے میچ پر گرفت مضبوط کرتے گئے۔
دونوں کپتانوں کی کپتانی اس میچ میں واضح فرق نظر آئی۔ بابر اعظم اگرچہ بلے باز بہت اچھے ہیں مگر لازمی نہیں ایک اچھا بلےباز اچھا کپتان بھی ہو۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اندر جو ہارنے کا خوف ہے وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بنتا جا رہا ہے۔
جب آپ کے اندر ایک ہار کا خوف ہو تو آپ درست وقت پر درست فیصلے کرنے سے کتراتے ہیں۔ پاکستان کی جب نویں وکٹ گری تو پاکستان تو 79 رنز مزید چاہیے تھے۔
Defensive mind set by Pakistani Batsmen, going for a draw. Just managed to score 13 runs in 14 overs today and lost the Wkt of Imam Ul Haq. Where is the Chairman PCB who used to say play with aggression and positive mind set#PAKvENG
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) December 5, 2022
پاکستان کے آخری دونوں بلے بازوں نے تقریبا دس اوورز تک بلےبازی کی اور 4 رنز کا اضافہ کیا۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان نے ان دس اوورز میں اپنے تمام فیلڈرز کو بلے بازوں کے اردگرد فیلڈنگ کے لیے رکھا مگر پاکستانی بلے بازوں نے پھر بھی جارحانہ انداز نہیں اپنایا۔
اگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کرکٹ ٹیم کی جگہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہوتا تو وہ لازم یہ پیغام پہنچاتا کہ یہ ٹیسٹ میچ بچانا مشکل ہے لہٰذا جارحانہ انداز اپناؤ۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ہر ممکن کوشش کی کہ انگلینڈ یہ ٹیسٹ میچ نا جیت سکے مگر اس کے ساتھ ساتھ خود یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش بھی نہیں کی۔
A WIN FOR THE AGES!! 🦁🦁🦁
🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/r3QlEHwAXd
— England Cricket (@englandcricket) December 5, 2022
کوئی بھی کھیل ہو جیت صرف اور صرف بہادروں کے نصیب میں آتی ہے اور میرے خیال میں اس وقت انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک بہادر کپتان ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
The #Rupee suffered a shocking loss in the interbank market as it dropped to a historic low of 255 against the… twitter.com/i/web/status/16188…
Pakistani star fast bowler #WahabRiaz has been appointed as the caretaker #SportsMinister of #Punjab.… twitter.com/i/web/status/16188…
فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
#ShahRukh Khan’s #Pathaan soars high as it becomes the first ever Hindi movie to pocket ₹100 in just one day.… twitter.com/i/web/status/16188…
#FawadChaudhry ’s wife, #HibaFawad, spoke to the news channel about her husband’s arrest. #فواد_چوہدری_کو_رہا_کروو… twitter.com/i/web/status/16188…
Your email address will not be published. Required fields are marked *