financial summit 720x454

چوتھی قومی مالیاتی جرائم کانفرنس رواں ہفتے کراچی میں منعقد ہوگی

36 views

مورخہ 14جنوری 2023 کو چوتھی فنانشل کرائم کانفرنس کراچی میں منعقد کی جارہی ہے جس کا موضوع پوسٹ ایف اے ٹی ایف فنانشل کرائم ایکشن پلان، قومی انسداد مالیاتی جرائم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے۔

یہ اہم کانفرنس ڈیل سنز ایسوسی ایٹس کے ادارہ ڈیل سنز کانفرنسز اور پی ڈبلیو سی نیٹ ورک کی ممبر فرم، اے ایف فرگوسن، نالج پارٹنرز کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ دونوں ادارے باہمی اشتراک سے بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبے بالخصوص وسیع اقسام کے اہم امور میں صلاحیتیں بڑھانے اور معلومات کے تبادلے سے متعلق پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کررہے ہیں۔

امید ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس قابل ذکر پروگرام میں اہم شخصیات، کاروباری اداروں کے صدور اور سی ای اوز اور کمرشل بینکوں کے کمپلائنس سربراہان، ریگولیٹری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی، ایف ایم یو، ایف بی آر، ایف آئی اے، نیکٹا اور پی ایس ایکس سمیت دیگر اداروں کے سینئر نمائندے مقررین اور پینل شرکاء میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ، فن ٹیک، کنسلٹنگ اور تعلیمی پس منظر کے حامل غیرملکی مالیاتی جرائم کے ماہرین بھی اس اہم کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

اس کانفرنس کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ڈیل سنز، ابراہیم امین نے کہا، “پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد اور گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لئے قابل ذکر اقدامات کئے ہیں، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بے شمار سرکاری ادارے اس ہدف کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ حقیقی چیلنج یہ ہے کہ معاشی و سیاسی نزاکت کے وقت اہداف کے حصول کی رفتار جاری رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بڑھتی ہوئی مانیٹرنگ فہرست کا نشانہ نہ بنے۔ اس سلسلے میں چوتھی فنانشل کرائم کانفرنس اہم کردار ادا کرے گی جہاں ملکی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین کو یکجا کیا جارہا ہے تاکہ انکی معلومات، اور مہارت کا تبادلہ ہوگا۔”

اس کانفرنس میں بعض اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا جن میں ایف اے ٹی ایف سے مطابقت کا عمل، پوسٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان، کاروباری ماڈلز پر مالیاتی جرائم کی حکمت عملیوں کے اثرات، اے ایف فرگوسن کی جانب سے مالیاتی جرائم کے دوسرے سروے کے نتائج، فن ٹیک اداروں سے متعلق مالیاتی جرائم کے جائزے، ڈارک ویب کی آگہی، متعلقہ مالیاتی جرائم کے اثرات اور حالیہ مالیاتی جرائم کے رجحانات کی بنیاد پر پاکستان کے متعلقہ ریگولیٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معلومات کی فراہمی شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *