راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پٹھان ایک بھارتی ایجنٹ کی کہانی ہے جو ایک بھیانک غلطی کا ارتکاب کرنے کے بعد اپنے ادارے کے لیے اجنبی ہوگیا ہے۔ جسے اس کا اپنا ملک بھلا چکا ہے۔یہ ایجنٹ(شاہ رخ خان) اور دوسرا ایک سابق را ایجنٹ، (جون ابراہام) جو اب باغی ہو کر دہشت گرد بن گیا ہے، اور ایک پاکستانی ایجنٹ (دپیکا) کا تعاقب کر رہا ہے، جنھوں نے دو سال قبل اسے اور اس کی ملک کو بڑے صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔اور اب،ایک بڑا حملہ متوقع ہے، جس کی منصوبہ بندی تو ایک پاکستانی جنرل نے کی ہے، مگر اب سارے پتے باغی را ایجنٹ کے پاس ہیں۔
1: برق رفتار ایکشن
2: متاثر کن لوکیشنز + وی ایف ایکس (ٹرین اور کلائمکس)
3: موثر میوزک
4: کردار نگاری (ہر کردار ایک ماضی، ایک کہانی کا حامل ہے، گو کسی کسی کی کہانی ذرا کم زور اور روایتی ہے)
5: سلمان خان کا کیمیو
6: اسپائی یونیورس کا قیام
7: جان ابراہام کی متاثر کن ایکٹنگ
8: شاہ رخ اور سلمان کی کیمسٹری
9: دپیکا کا “سبحان اللہ” کہنا
فلم کی خامیاں
1: روایتی، دہرائی ہوئی کہانی
2: کلیشے ڈائیلاگ، کچھ اسٹیریو ٹائپ سین
3: شاہ رخ اور جون کا بار بار سامنے آنا (چار بار تو فقط لڑائی ہوئی)
4: شاہ رخ کے کردار میں ڈان والے گریس کی کمی
5: کہیں کہیں وی ایف ایکس کی چوک
6: کہیں کہیں غیر ضروری ایکشن
یقینا، پٹھان اچھی بری، معیاری یا غیر معیاری فلم نہیں۔یہ دراصل اہم فلم ہے۔ ایک بڑی فلم۔
پٹھان نے تین ناقابل یقین کام یابیاں حاصل کیں:
1: اس نے بائیکاٹ گینگ کو شکست دے دی
2: اس نے بھگتو کے خلاف بالی وڈ کو متحد کر دیا
3: اس نے ساؤتھ کی مارکیٹ تک رسائی پا لی
پٹھان اسی مقصد کے لیے بنی تھی، یہ آسکر اور گولڈن گلوب جیتنے کے لیے نہیں بنائی گئی تھی۔اس کا مقصد تالیاں اور سیٹیاں تھیں، بزنس تھا، کریٹکس ایوارڈز حاصل نہیں۔ نہ ہی مبصرین کی ستائش نہیں۔ (ان کے لیے وہاں نواز الدین ہے)
#pathaan day 2 FFs – 45L+
THIS IS HISTORICAL
NO ONE CAN BEAT IN NEAR FUTURE 🔥🔥🔥🔥 pic.twitter.com/WIDppjdKJu— Adarsh (@iam_trulyAdarsh) January 27, 2023
کیا کشمیر ایک متنازع علاقہ نہیں؟ اور پھر سنی دیول اور اجے دیوگن کی فلموں کی طرح نہیں، یہ تو “میں ہوں ناں” جیسی پاک بھارت دوستی پر مبنی فلم بنانے والے کنگ خان کی فلم ہے۔
SRK's Fan to BoycottGang be like#Pathaan#PathaanCollection#Pathaan100crWorldwide pic.twitter.com/MFut1Rb05d
— Javed Saifi (@Iamsaahir13) January 27, 2023
جو ایک بار پھر بدی کو انفرادی فیصلوں کا نتیجہ ٹہراتی ہے۔ یہاں تک کہ فلم کا ولن ایک سابق بھارتی را ایجنٹ ہے۔ (میں ہوں ناں یاد ہے؟)
∆ آئی کے ریٹنگ:
فلم کے لیے تین اسٹار اور بھگتوں کو ہرانے کے لیے آدھا اسٹار۔ ٹوٹل: 3.5
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Inflation has been a persistent issue for the people of Pakistan, particularly during the holy month of #Ramzan. i… twitter.com/i/web/status/16391…
#Pakistan can handle this public health emergency and get closer to TB eradication with commitment and persistent f… twitter.com/i/web/status/16391…
#AtifAslam shared the news of the birth of his daughter in a heartwarming message. Referring to her little angel as… twitter.com/i/web/status/16391…
In a press conference, law minister Azam Nazeer Tarar stated that the government is ready to hold a ‘grand politica… twitter.com/i/web/status/16391…
On #Pakistan Day, President #ArifAlvi conferred civil awards on 135 citizens for their great achievements, public s… twitter.com/i/web/status/16391…
Your email address will not be published. Required fields are marked *