eggs health 720x454

روزانہ تین انڈوں کا استعمال، کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے

21 views

کہا جاتا ہے کہ زیادہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول  بڑھ جاتا ہے اور اس سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے مگر ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایک دن میں 2 یا 3 انڈے کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں جبکہ ایک سے زائد انڈوں کا روزانہ استعمال آپ کی صحت کے لئے بھی بے حد فائدے مند ہے۔ 

ذیل میں ایسے تین فائدے ہیں جو ایک سے زائد انڈے کھانے سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

کینسر کے خطرہ کو کم کرتا ہے

انڈے میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو فیٹی ایسڈ سے محفوظ رکھتے ہیں اور کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں، ایک تحقیق میں یہ بات پتا چلی ہے کہ انڈے کھانے سے نوجوان خواتین میں چھاتی کے سرطان  کے خطرے کو 18 فیصد کم کرتے ہیں۔

دماغ کا فیٹی ایسڈ سے تحفظ

روزانہ 2 یا 3 انڈے کھانے سے جسم کو وہ ضروری غذائیت مل جاتی ہے جو کہ دماغ کو فیٹی ایسڈ سے محفوظ رکھتی ہے اس سے انسان کی یاداشت بھی ٹھیک رہتی ہے۔

وٹامن ڈی

روزانہ 3 انڈے کھانے سے جسم کو اتنا وٹامن ڈی مل جاتا ہے جس سے جسم میں کیلشیم جذب ہوجاتا ہے اور آپ کے دانتوں اور ہڈیوں تک پہنچ جاتا ہے اس سے آپ کا جسم دیرپا صحت مند اور تندرست و توانا رہتا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *