road accident 720x454

ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ان کی روک تھام کیسے ممکن ہے

63 views

پاکستان میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویش ناک اورفوری توجہ کا مستحق ہے ۔ ابھی بلوچستان کے علاقے بیلہ میں حادثے کا  شکارمسافر کوچ جس میں 42 کے قریب مسافرزندہ جل کر راکھ ہوگئے کی گونج تھمی نہیں تھی کہ ایک اور افسوسناک ٹریفک حادثے کی خبر سامنے آگئی ہے کوہاٹ میں تیز رفتار کوچ اور ٹرالر کی ٹکر سے 17 افراد جان بحق ہوگئے ہیں ۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوجاتے ہیں جب کہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں ٹریفک کے حادثات کی وجوہات پر نظر ڈالیں تو جو  چند بڑے  اسباب  ںظرآتے ہیں ان میں غیرمحتاط ڈرائیونگ یعنی  اوور اسپیڈنگ ، سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کا نہ ہونا ، ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا  خاص طور پر ٹریفک سگنل توڑنا، سیٹ بیلٹ کا نہ ہونا شامل ہیں۔

جبکہ گاڑیوں کو بغیر مینٹیننس اور فٹنس کے سڑکوں پر چلانے سے بھی ٹریفک حادثات ہوتے ہیں کیونکہ بغیر مینٹیننس کی گاڑیوں کے بریک بھی فیل ہوجاتے ہیں اور ٹائروں کووقت کے ساتھ تبدیل نہ کروانا اور ان کا سڑک پر اچانک پنکچر یا پھٹ جانا بھی اس کی وجہ بنتا ہے۔

کہیں ناقص  سی این جی کٹس کہیں اوورلوڈنگ تو کہیں اوور ٹیکنگ  ٹریفک حادثوں کا باعث بن رہی ہے ۔ تو وہیں ڈرائیورز کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں کتنے معصوم جان سے جاتے ہیں ۔

ٹوٹی پھوٹی خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جبکہ سڑکوں کے خطرناک موڑ اور حفاظتی جنگلوں کی  سڑکوں پر غیر موجودگی کی وجہ سے بھی حادثات ہوتے ہیں ۔

کم عمر موٹر سائیکل سوار جو سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ کے تیزرفتاری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے کبھی ایکدوسرے سے ٹکراجاتے ہیں تو کہیں کسی گاڑی سے جاکر ٹکراجاتے ہیں اور زندگی بھر کے لیے معذوری ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔

ادھر ایک اور بڑا مسلہ یہ بھی ہے کم عمر جوان بغیر لائنسس کے سڑکوں پر گاڑی چلارہے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے سڑک پر کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔

بدقسمتی سے ہمارے پاس کسی قسم کا کوئی روڈ سیفٹی پلان موجود نہیں ہے۔ یہ وقت کی شدید  ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر روڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سمجھٰیں .

سڑکوں پر احتیاط سے گاڑی چلانے سے قیمتی جانیں اور سرمایہ بچایا جاسکتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *