راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
گلوکاری سے سرکاری عہدے دار بننے والے حازم بنگوار اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے جب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ان کی تعیناتی کی خبریں سامنے آئیں۔
29 سالہ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کو اپنی منفرد شخصیت اور شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے آن لائن شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
بنگوار کی تقرری کیا ہوئی ان کی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنادیا گیا۔ کہیں ان کے کپڑوں کا مذاق اڑا تو کہیں ان کے انداز پر میمز بنائے گئے ۔
تاہم جہاں ان کی ذاتی زندگی کو لیکر تنقید کی گئی وہیں ان کی حمایت میں بھی سوشل میڈیا صارفین سامنے آئے۔
اس حوالے سے حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ قابل افسوس ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرانسجینڈر اور عورت کا ٹائٹل دیا گیا ۔
جبکہ بہت سے لوگوں نے اگست 2018 میں حازم کی ایک مبینہ ٹویٹ شئیر کی جس میں قوس قزح کا جھنڈا ہے، جو ٹرانسجینڈر کی علامت ہے اور اس ٹویٹ میں ٹراسنجینڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا گیا تھا مبارک مہینہ مبارک۔
Keep shining bro @HazimBangwar 👍
Never shared any colourful flags.— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) February 4, 2023
اے سی بنگوار کا کہنا ہے کہ یہ ایک “جعلی” ٹویٹ ہے اور ان کی ٹویٹر ٹائم لائن پر ایسی کوئی ٹویٹ موجود نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ غلط فہمیاں اور غلط فہمیاں ہیں جنہیں میں دور کرنا چاہوں گا۔ میں نے کبھی کوئی رنگین جھنڈا نہیں اٹھایا اور نہ ہی میں نے کبھی اسے پکڑے ہوئے کوئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ جعلی، یہ سچ نہیں ہے۔ میں نے کبھی کسی تنظیم سے بھی خود کو منسلک نہیں کیا۔”
اسسٹنٹ کمشنر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا “مجھے ٹرانس جینڈر کہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں میں ٹرانس جینڈر نہیں ہوں، میں مرد ہوں، میں عورت نہیں ہوں، میں ایک مرد ہوں۔
لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں ذاتی طور پر ان کے لیے قدرے ناگوار تھیں۔
حازم بنگوار نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ مجھے ایک عورت کہہ رہے تھے، اور اسے توہین کے طور پر استعمال کر رہے تھے، کیونکہ یہ ماؤں، بہنوں، کام کرنے والی خواتین اور خواتین افسران کے لیے ناگوار ہے۔
تجھکوبھولا گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ جو ان پر تنقید کررہے ہیں وہ مسلسل اس دقیانوسی تصور کو تقویت دے رہے ہیں کہ عورت ہونا برا ہے۔ میں عورت نہیں ہوں اس لیے اس کا مجھ پر ذاتی طور پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
لیکن آپ کس چیز کو فروغ دے رہے ہیں؟ کہ عورت ہونا برا ہے؟ یا عورت ہونا برا ہے۔ تیسری جنس بری ہے؟
واضح رہے کہ 2019 میں، حازم بنگوارنے اپنا پہلا سنگل حرم جاری کیا، جسے پوری دنیا میں خاص طور پر جنوبی کوریا، ہنگری، مصر اور بھارت میں پذیرائی ملی۔ بنگوار نے اپنا پہلا اردو گانا ‘تجھکو بھولا’ بھی 2021 میں ریلیز کیا۔
بنگوار نے AIU، لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے لندن کی ایک یونیورسٹی سے ایل ایل بی بھی کیا۔
جب فیشن ڈیزائن کی ڈگری اور ایل ایل بی بنگوار کو مطمئن نہ کر سکے تو انہوں نے موسیقی کی طرف رخ کیا۔
جیسی جے، فیوچر، سیارا، جوئلز، ٹی پین، جیسن ڈیرولو اور نکی میناج کے ساتھ کام کرنے کے بعد، بنگوار پاکستانی بیوروکریسی کا چہرہ بدلنے کے لیے حاضر ہیں۔
امید ہے کہ اے سی کمشنر حازم ہنگوار اپنے عہدے کا مان رکھتے ہوئے جب تک اس عہدے پر ہیں اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے کرینگے۔
ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھینگے کہ وہ ذاتی زندگی میں کچھ بھی کریں لیکن ان کی ایک پروفیشنل زندگی بھی ہے اور وہ اس کے لیے عوام کو جوابدہ ہیں ۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Inflation has been a persistent issue for the people of Pakistan, particularly during the holy month of #Ramzan. i… twitter.com/i/web/status/16391…
#Pakistan can handle this public health emergency and get closer to TB eradication with commitment and persistent f… twitter.com/i/web/status/16391…
#AtifAslam shared the news of the birth of his daughter in a heartwarming message. Referring to her little angel as… twitter.com/i/web/status/16391…
In a press conference, law minister Azam Nazeer Tarar stated that the government is ready to hold a ‘grand politica… twitter.com/i/web/status/16391…
On #Pakistan Day, President #ArifAlvi conferred civil awards on 135 citizens for their great achievements, public s… twitter.com/i/web/status/16391…
Your email address will not be published. Required fields are marked *