راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ترکیہ اور شام میں 7.8 کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے ہر طرف قیامت کے مناظر ہیں ۔ ملبے تلے دبے مدد کے لیے پکارتے بےبس بچوں، مردوں اور خواتین کی وڈیوز اور تصاویر جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ساری دنیا کو رلارہے ہیں۔
جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور بربادی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ترکیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی ہے ۔
جبکہ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق تاحال زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بھی زیادہ ہے ۔ تاہم اس میں اضافے کا خد شہ موجود ہے ۔
شدید سردی اور بارش میں ہزاروں لوگ تباہ حال عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیاں تاخیر اور رکاوٹ کا شکار ہورہی ہیں ۔
پریشان حال لوگ ایک طرف اپنے لاپتہ پیاروں کو منوں ملبے تلے تلاش کرتے سسکیاں بھرتے نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف شدید سردی میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ۔
ترکیہ اور شام پر گزرنے والی اس قیامت کے جیسے جیسے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں ان کو دیکھ کر ساری دنیا کی آنکھیں نم ہورہی ہیں اور بے اختیار دل سے دعا نکل رہی ہے کہ یا خدا ان بے بس لاچار اور مظلوم لوگوں کی مصیبت کو آسان کردے۔
ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبی شامی بچی اپنی بہن کے ساتھ سترہ گھنٹے سے دبی ہوئی تھی اور حرکت بھی نہیں کرسکتی تھیں ۔ لیکن اس کی ہمت اور حوصلہ کو سلام اس نے اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے اپنی چھوٹی بہن کے سر کو تھام رکھا تھا۔
جب ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو اس نے ان سے کہا کہ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں۔ میں زندگی بھر آپ کی خدمت کرتی رہوں گی‘۔
اس بچی کی یہ وڈیو دیکھ دیکھ کر لوگ دل تھام کر رہ گئے ہیں ۔
مقامی میڈیا اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس بچی اور اس کی بہن کو زلزلے کے سترہ گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا
هذا الفديو كسر قلبي 💔
تقول الطفله للمنقذ عندما وصل لها: "عمو طالعني بصير عندك خدامة"
بسبب التعب الذي عاشته، بقيت هي وأختها لمدة 17 ساعة تحت الأنقاض ولا تستطيع الحراك. #زلزال_سوريا pic.twitter.com/n10RmXvyG9
— عمر مدنيه (@Omar_Madaniah) February 7, 2023
ترکی میں جاری ریسکیو آپریشن میں ایک پانچ سالہ بچی کو 37 گھنٹے بعد ملبے کے نیچے نکالا گیا ۔ بچی کی حالت دیکھ کر دیکھنے والوں کے آنسو نہیں تھم رہے ہیں
Miracle!❤️👏🏼After 37 hours, a 5-year-old girl was rescued from the rubble in #Turkey.🇹🇷#TurkeyEarthquake #PrayForTurkey #TurkeySyriaEarthquake #زلزال #زلزال_سوريا_تركيا #تركيا pic.twitter.com/x9qSdNZwGw
— iنsaaan (@in_saaaaaan) February 8, 2023
جسے خدا رکھے اسے کون چکھے ایسی ہی ایک معجزاتی نوازائیدہ بچی کو شام میں زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکار بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس بچی کی پیدائش زلزلے کے فوری بعد ہوئی اور دھول مٹی سے اس کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
لیکن اس بچی کے ماں باپ اور چار بہن بھائی اس زلزلے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔
A crying baby who appeared to have been born under the rubble of an earthquake came out alive https://t.co/dl0hlXMHux
— NEWS SAIRAN (@NewsSairan) February 8, 2023
ترکیہ میں شام سے ہجرت کرکے آنے والا نوجوان آنسوؤں سے بتارہا ہے کہ اس کے خاندان اور بہت سارے دوسرے لوگ اور اس کے دوست ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔اور وہ ان کے رونے کی آوازیں سن رہا ہے ۔
اس نوجوان کی بے بسی کے احساس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں میں نمی بھردی ہے ۔
استسلم للموت ظناً منه أن رصيده في الحياة انتهى.. مقطع فيديو متداول لشاب سوري وثق وجوده تحت الأنقاض في مدينة #هاتاي التركية #زلزال_سوريا #زلزال_تركيا #العربية pic.twitter.com/wD8mD9sVIg
— العربية (@AlArabiya) February 7, 2023
شامی شہر ادلیب کے گاؤں بسنیا میں زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں وہیں ایک پورا خاندان بھی ملبے تلے دب گیا جسے کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد ریسکیو اہلکار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
A true miracle…the sounds of joy embrace the sky… joy beyond belief.
An entire family was rescued from under the rubble of their house this afternoon, Tuesday, February 7, in the village of Bisnia, west of #Idlib.#Syria #earthquake pic.twitter.com/Cb7kXLiMjT— The White Helmets (@SyriaCivilDef) February 7, 2023
ترکیہ کے مشہور شیف کزن براک کی زلزلے کے بارے میں اپنے احساسات بتاتے ہوئے زاروقطار روتے ہوئے کہہ رہے ہیں
میں اپنا دکھ بیان کرنے سے قاصر ہوں، قدرتی آفت کے باعث میرے دکھ کی کوئی حد نہیں رہی، اللہ ان پر رحم کرے جو اس سے متاثر ہوئے، ہم جو کرنے کے اہل ہوئے، وہ کریں گے۔
Turkish chef CZN Burak who is known for his cheerful cooking videos was seen in tears as he asked for people to help in any way they could. "If anyone is able to help, should help" pic.twitter.com/qPEJuIJcpi
— ilmfeed (@IlmFeed) February 8, 2023
ہنسے مسکراتے شیف کو اسطرح تڑپ تڑپ روتے دیکھ کر ان کے فالوورز بھی اداس ہوگئے ہیں اور ان کوحوصلہ دیتے ہوئے ترکیہ اور شام کے لیے دعائیں کررہے ہیں اور دنیا سے امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔
مشاهد متداولة للحظة انهيار بناية على رؤوس ساكنيها في #تركيا جراء الزلزال المدمر.. وبعضهم ينجو في الثواني الأخيرة #زلزال_تركيا #الحدث pic.twitter.com/PPnLgevGzw
— ا لـحـدث (@AlHadath) February 7, 2023
ترکیہ اور شام کا یہ خوفناک زلزلہ اپنے پیچھے تباہی کی ایسی لرزہ خیز داستان چھوڑ کر گیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں اور اب نہ جانے ان کو زندگی کی جانب لوٹنے کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔
ترکیہ اور شام کے لیے دعائیں
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *