راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستان سپر لیگ 2023 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلے میچ سے ہی ہمیں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 2023 کی افتتاحی تقریب یقینا داد کے مستحق تھی۔ پاکستان سپر لیگ 2023 کی افتتاحی تقریب دیکھ کر مجھے وہ مجبور باپ یاد آ گیا جس کے پاس کوئی پیسہ ہو یا نا ہو مگر وہ اپنے بچوں کی شادی انتہائی دھوم دھام سے کرتا ہے چاہےاسے اس کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ ہی کیوں نا پھیلانے پڑیں۔
پاکستان میں آج کل حالات جیسے مرضی ہوں مگر پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا بہت زبردست طریقے سے اہتمام کیا گیا۔ایسے محسوس ہوتا ہے افتتاحی تقریب میں پاکستان سپر لیگ 2023 کے ترانے کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا جس کی وجہ سے آتش بازی کے دوران ایک لائٹ ٹاور پر آگ لگ گئی اور میچ مقررہ وقت پر شروع نا ہو سکا۔
اگر پاکستان سپر لیگ 2023 کے پہلے میچ کی بات کی جائے تو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ایک انتہائی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اس میچ میں مکمل طور پر فٹ نظر آئے۔
لاہور قلندرز کے گیند بازوں نے آخری پانچ اوورز میں جس طرح کی بہترین گیند بازی کی اس سے انہوں نے ثابت کر دیا کہ اس مرتبہ بھی ان کو ہرانا کافی مشکل ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ 2023 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔پشاور زلمی نے اس میچ کراچی کنگز کو دو رنز سے شکست دی۔ اس میچ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ دونوں ٹیمیں جیتنے سے زیادہ ہارنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پشاور زلمی کی اس میچ میں فیلڈنگ انتہائی خراب تھی اس کے علاوہ پشاور زلمی کے گیند بازوں نے جس طرح سے اس میچ میں نو بال کیے وہ بھی ان کے لیے کافی لمحہ فکریہ ہیں۔اس میچ سے پہلے شوشل میڈیا پر کراچی کنگز کے کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں دیئے گئے بیانات کو لے کر کافی گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔
کراچی میں ہونے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پہلی بار اپنی سابقہ ٹیم کراچی کنگز کا سامنا کر رہے تھے۔ بابر اعظم نے اس میچ کا آغاز بہترین انداز میں کیا اور کھل کر اپنے شاٹ کھیلے۔ دوسری جانب محمد عامر صرف ایک چلا ہو کارتوس ثابت ہوئے اور کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
محمد عامر نے اپنے بار اوورز میں بالآس رنز دیئے اور کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ نا کر سکے۔ ہی کسی بھی کھیل کا دستور ہے اگر آپ کھیل اس کھیل کو عزت دو گے تو وہ کھیل بھی آپ کو عزت دے گا اور اگر آپ اپنے آپ کو اس کھیل سے بڑا سمجھیں گے تو وہ کھیل آپ کو آپ کی اصلیت لازمی دیکھائے گا کچھ ایسا ہی آج کل محمد عامر کے ساتھ ہو رہا ہے۔
جب آپ بابر اعظم جیسے بلے باز کو موازنہ ایک ٹیل اینڈر سے کریں گے تو آپ کو بہت جلد حقیقت کا پتا چل جاتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 2023 کا تیسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
اس میچ کی خاص بات ملتان سلطانز کے تیز گیند باز احسان اللہ کی تباہ کن گیند بازی تھی انہوں نے صرف 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھبی کھبی میں سوچتا ہوں کہ پاکستان پر اللہ کا کوئی خاص کرم ہے جو اتنے تیز گیند باز ملتے ہیں۔ ایک سو پچاس کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کرنا تقریبا ہر پاکستانی تیز گیند باز کی عادت بن چکی ہے۔
پاکستان میں وہ گیند باز بھی ایک سو پچاس سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں جن کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ دوسری طرف اگر ہمسایہ ملک کا ایک گیند باز بھی ایک سو پچاس سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کرنا شروع کر دے تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دےگا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *