راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
کیلشیئم ہڈیوں اور جسمانی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہے۔ آئیں جانتے ہیں کہ کیلشیئم کیا ہےاور اپنی روز مرہ کی غذا میں اسے شامل کر کے کس طرح ادویات کے استعمال کے بغیر اس کی کمی سے بچا جاسکتا ہے؟
ہمارے جسم میں جتنا بھی کیلشیئم پایا جاتا ہے وہ زیادہ تر دانتوں اور ہڈیوں میں ہوتا ہے۔ خون میں بھی کیلشیئم پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے لئے بہت ضروری کام کرتا ہے۔آپکی ہڈیاں بینک کا کام کرتی ہیں۔
جتنا کیلشیئم آپ کھاتے ہیں وہ آپکے بون بینک میں جمع ہو جاتا ہے۔ ہڈیوں کا بینک خون کو اتنا کیلشیئم فراہم کرتا ہے جتنا اس کی سطح کو معمول پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر آپ زیادہ کیلشیئم نہیں کھائیں کے تو ہڈی بینک خالی ہوجائے گا۔
ضروری بات یہ ہے کہ کیلشیئم والی خوراک کھائیں جو کہ خون کی سطح کو برابر رکھے اور ہڈی کے ذخیرے کو مضبوط بنائے۔
کیلشیئم کی کمی سے سب سے پہلے جسم میں ہڈیاں اور دانت متاثر ہوتے ہیں ‘ ہڈیوں کاچٹخنا‘ ہڈیوں وجوڑوں میں درد، ہاتھوں پیروں کامڑجانا یہ سب کیلشیئم کی کمی کی علامات ہیں۔
آج کل جدید طرززندگی اور کیلوریز سے بھر پور غذاؤں (چاکلیٹ‘ کیک‘ کولڈڈرنک‘ جنک فوڈز) کے باعث کیلشیئم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جارہی ہے۔
آج کل صرف بزرگ‘ ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں نوجوان اور بچے بھی کیلشیئم کی کمی کی پریشانی سے دوچار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر زحضرات جسم میں کیلشیئم کی کمی کی نشاندہی کرنے کے بعد کیلشیئم کی کمی کوپورا کرنے کے لئےادویات تجویز کرتے ہیں جوکچھ حدتک ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں لیکن ان کا زیادہ استعمال گردوں پر اثرانداز ہوسکتاہے۔
قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیئم صحت کے لئےزیادہ مفید اور فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔ کیلشیئم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کےلئے کون سی غذائیں کار آمد ہیں اور کن قدرتی غذائی اشیاء میں کیلشیئم کی مقدار بھرپور ہوتی ہے۔
تو دیکھتے ہیں ہم اپنی خوراک میں کون کون سی اشیاء شامل کر سکتے ہیں۔
سبزیاں وپھل ہماری صحت وتندرستی کے ضامن ہوتے ہیں لیکن کیلشیئم کمی کودور کرنے کےلئے پتے دار سبزیاں انتہائی مفید ہوتی ہیں مثلاََگوبھی‘ مشروم‘ ساگ‘ بروکلی وغیرہ۔
آپ ان سبزیوں کوباقاعدگی سے اپنے ڈائیٹ پلان میں شامل کرلیں یہ مقررہ کردہ ہدف کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔
پھلیاں انسانی جسم کوکیلشیئم کی بھرپور رسدفراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیم کی پھلی‘ مٹر‘ گوار کی پھلی‘ فرنچ بینز‘ لوبیا کی پھلی وغیرہ میں کیلشیئم کے ساتھ پروٹین بھی وافرمقدار میں پایا جاتا ہے۔ لہٰذا خواتین پھلیوں پر مشتمل غذائی روٹین کوزیادہ ترجیح دیں۔
دودھ کیلشیئم کی کمی کوپورا کرنے کے لئےنہایت بہترین ٹانک ہے۔ اس میں کیلشیئم بڑی مقدار میں پایاجاتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیئم کی خصوصیت ہڈیوں ‘ جوڑوں ‘ پٹھوں کومضبوط کرنے میں نہایت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیردہی‘ مکھن‘ وغیرہ بھی جسم کومناسب مقدار میں کیلشیئم فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں
ایک پاؤ دودھ میں 30فیصد کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔ بوڑھے‘ بچے‘ جوان ڈیری والی اشیاءکثرت سے استعمال کرکے صحت مند اور چاق وچوبندزندگی گزار سکتے ہیں۔
دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلثیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتی ہے۔ ایک کپ دہی میں 30فیصد کیلشیئم اور 20فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے، جوان دونوں غذائوںکی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔
سامن مچھلی آپ کی ہڈیوں کے لئے ایک اور بہترین غذا ہے۔ سامن مچھلی میں وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اسکے علاوہ مچھلی میں اومیگا 3 بھی موجود ہوتا ہے جو آپکے دل کی صحت کے لئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔
بادام کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ صحت مند ومضبوط ہڈیاں پا سکتے ہیں۔ کیلشیئم کےعلاوہ آپ بادام سے صحت بخش چکنائی بھی حاصل کر سکتے ہیں جو آپکی مجموعی صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہے۔
پنیر کیلشیئم سے بھرپور ہوتاہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کی ضمانت بن سکتا ہے۔ ڈیڑھ اونس پنیر میں 30فیصد سے زائد کیلشیئم موجود ہوتا ہے، جو ایک دن کی کیلشیئم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔
اگرچہ ایک انڈے میں صرف 6فیصد وٹامن ڈی ہوتا ہے لیکن یہ وٹامن کے حصول کا نہایت آسان ذریعہ ہے، دوسرا انڈے کی زردی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔
ہڈیوں کو ضروری کیلشیئم مہیا کرنے کےلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں ۔پالک میں نہ صرف 25فیصد کیلشیئم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
مالٹے کے تازہ جوس میں براہ راست کیلشیئم یا وٹامن ڈی تو نہیں ہوتا لیکن یہ ان اجزا کے حصول کو آسان بنا دیتا ہے۔ متعدد تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلشیئم کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے۔
سوڈا دن میں ایک مرتبہ سے زیادہ نہ لیں اس کی بجائے دودھ لیں یا دودھ سے بنی سمودی لیں۔ جب آپ یہ سب چیزیں استعمال کرتےہیں تو یہ پٹھوں کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
وزن اٹھانے والا کوئی بھی عمل اچھاہوتا ہے یا کوئی ایسی ورزش جس سے پاؤں اور ٹانگوں پر بوجھ پڑتاہو، اچھی ہوتی ہے
جیسےپیدل چلنا ، بھاگنا، سیڑھیاں چڑھنا ،سکیٹینگ کرنا۔ کوئی بھی ورزش شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہ بھولئے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *