expensiveiftaar web 808x454

دنیا کی مہنگی ترین افطاری کس ملک میں ہوتی ہے

82 views

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے روزے داروں کو دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہیں دنیا بھر کے کونے کونے میں جہاں مسلمان بستے ہیں افطاری اور سحری کا بہتر سے بہتر طریقے سے اہتمام کرتے ہیں، جہاں ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق سحری اور افطاری کا خاص انتظام کرتا ہے۔

ہر شخص چاہتا ہے کہ افطاری اور سحری کے دسترخوان میں اللہ رب العزت کی دی گئی ہر نعمت موجود ہوں، جس میں بامشکل خرچہ ایک ہزار سے لیکر 5 ہزار تک کا خرچہ آتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک روزے دار کا افطار 47 لاکھ پچاس ہزار روپے میں بھی ہوسکتا ہے؟؟

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے ، متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے روزے داروں کو دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا کر سب کو حیرت میں مبتلا کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں

ماہ رمضان: روح افزاء سب مشروبات پر بھاری ۔۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک فضائی کمپنی نے فضا میں پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔

فضائی کمپنی کے تحت روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔

یہ رقم  پاکستانی کرنسی کےحساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے

عرب میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطار پیش کیا جاتا ہے اور روزے دار فضا میں ہی روزہ کھولتے ہیں۔

جیٹیکس نامی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلی پرواز میں 5 لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، نجی طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر اترا جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔

طیارے میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل فراہم کیے جاتے ہیں

حساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *