mothers 720x454

ماں:تیرے ہونے سے ہی تو میں ہوں،تیرا شکر کیسے ادا کروں

47 views

ہم ماؤں کا عالمی دن کیوں مناتے ہیں کیونکہ خدا کی دی ہوئی لا تعداد نعمتوں میں ایک عظیم اور افضل ترین نعمت ماں  ہے ۔جس کی اپنے بچوں کے لیے بے غرض ، محبتوں اور رتجگوں کا ہم عشرِ عشیر بھی نہیں چکا سکتے۔

ان جنت جیسی ماؤں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14 مئی کو منایا جارہا ہے ۔

کہتے ہیں دنیا میں ایک ایسا رشتہ ہے جو بے لوث ہے جس میں سوائے محبت کے کچھ نہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ ماں کا رشتہ ہے جو اپنے  قدموں کے نیچے جنت رکھتی ہے۔

یہ بات تو سچ ہے کہ ہم ماں کی محبت اور توجہ کو محض ایک دن تک محدود نہیں کر سکتے بلکہ ہر دن اسکی کی شفقت اور خدمت کے لیے وقف کردیں تو بھی کم ہے۔

کیونکہ یہ  ماں ہی تو ہوتی ہے جو اپنے بچے پر اپنے آنچل کی ٹھنڈی چھاؤں کیے رکھتی ہے۔

اس کے دکھوں کو آگے بڑھ کر اپنے دامن میں بھر لیتی اور جب یہی ماں جب اپنے بچے سے کہیں دور ہو جاتی ہے دل اس کی یاد میں تڑپ اٹھتا ہے۔

ماں گھر کی سلطنت کا ایک اہم اور بنیادی ستون ہے اگر وہ اپنے بچے کی صحیح تربیت نہیں کرے تو ایک مہذب اور پڑھا لکھا معاشرہ کس طرح وجود میں آسکتا ہے

ماں وہ ہستی ہے جو اپنے بچے کو اس قابل بناتی ہے کہ دنیا میں کس طرح سر اٹھا کر جیا جا سکتا ہے۔

ماں ایک ایسا رشتہ ایک ایسا تعلق ہے جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں دنیا کے ہر معاشرے میں اس عظیم ہستی کا احترام کیا جاتا ہے۔

اسی محبت اورعقیدت کے اظہار اور ماں کی عظمت کو یاد گار بنانے کے لیے  دنیا بھر میں عام طور پر

نومئی کو ماؤں کا عالمی دن یعنی مدرزڈے کے طور پرمنایا جاتا ہے۔

اس سال یہ دن 14 مئی کو منایا جارہا ہے ۔

لیکن کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ مدرزڈے کا آغاز کب ہوا اور کس طرح یہ پوری دنیا میں منایا جانے لگا۔

مدرز ڈے کی ابتدا۔

زمانہ قدیم میں یونانی اور رومن اپنے دیوتاؤں ’’ریا‘‘ اور ’’سائبیل‘‘ کو ماں کا درجہ دے کر ان کا دن مناتے تھے۔

لیکن اس دن کا باقاعدہ آغاز امریکا سے ہوا جہاں 1908 میں مشہور سماجی شخصیت این ریوس جاروس  کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی اینا جاروس نے اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گرافٹن کے میتھو ڈیس چرچ میں دنیا کا پہلا باقاعدہ مدر ڈے منایا ۔

جس کے بعد پوری دنیا میں ایک نئی روایت کا جنم ہوا۔

میتھو ڈس چرچ میں مدرڈے منانے کے بعد اینا نے کوشش کی کہ اس دن کو قومی سطح پر منایا جائے اور بالآخر وہ 1914 میں اپنے مقصد میں کامیابی ہو گئی اور اس وقت کے امریکی صدر ووڈ را ولسن نے ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مدر ڈے منایا جاتا ہے تاہم ہر ملک اپنی روایات اور ثقافت کے مطابق اسے مختلف تاریخوں پر مناتے ہیں۔

لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ دن ہر معاشرے میں  اپنا وجود رکھتا ہے۔

جو ماں سے محبت اور اس کی کاعظمت منہ بولتا ثبوت ہے۔

ٹیم راوا کی جانب سے تمام ماؤں کو ہیپی مدرز ڈے ۔ آپ کی وجہ سے کامیابی ، زندگی ، بلندی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *